دھنوٹ: سیوریج کا نظام درہم برہم ،ہر طرف گندگی گلیاںمین روڈجھیل بن گئے،شہریوں کو مشکلات

Nov 24, 2020

دھنوٹ(نامہ نگار)ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ میں عرصہ دراز سے نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔گلیاں اور مین روڈ کالے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے انبار پڑے ہیں۔ مین روڈ پر کئی کئی فٹ گہرے گڑھوں اور کالے پانی کی وجہ سے گزرنے والی ٹریفک، شہریوں، طلبہ و طالبات اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بار بار شکایات کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

مزیدخبریں