لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت لاہور پولیس کے چھ افسران اور اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد کرونا کا شکار پولیس افسران اور اہلکاروں نے خود کو ازخود ہی اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس پہلی لہر کے دوران لاہور پولیس کے 400 افسران اور اہلکاروں میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔