کوٹ ادو( خبر نگار) حکومت پنجاب کی جانب سے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹہ خشت 7 نومبر سے 31 دسمبر تک سموگ کے خطرہ کے پیش نظر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ خشت کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہوا ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات مظفرگڑھ واجدمحمود ملک نے تحصیل کوٹ ادو میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ خشت کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ میں قائم 5 بھٹہ خشت تونسہ موڑ کے قریب عبدالحنان بھٹہ خشت،موضع کھائی سوئم چاہ پولی والا میں قائم ملک برادر بھٹہ خشت،موضع چودھری میں قائم ملک برادر بھٹہ خشت،بخاری روڈ پر قائم سیون سٹاربرکس کمپنی کو سیل کر دیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے تمام بھٹہ خشت مالکان اعجاز احمد، مہر اللہ بخش،محمد اکرم آرائیں، سید غلام مرتضی شاہ اور ساجد بلال آرائیں کے خلاف تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کوٹ ادو استغاثے بھجوا دئے گئے۔