دھاندلی پر احتجاج کرنیوالے پرامن مظاہرین پر شیلنگ افسوسناک ہے،سعدیہ دانش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر حلقہ دو میں دھاندلی پر احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین پر شیلنگ افسوس ناک واقعہ ہے، چیف الیکشن کمشنر اور علی امین گنڈاپور پرامن گلگت شہر کو میدان جنگ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز گلگت بلتستان کے حلقہ دو سے دھاندلی کے ثبوت خود غائب کررہے ہیں، تین بڑی سیاسی جماعتوں سے چیف الیکشن کمشنر کا تحریری معاہدہ ہوا کہ فرانزک نتائج آنے تک حلقہ دو کا رزلٹ جاری نہیں ہوگا، چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں کے اس تحریری معاہدے کو اپنے دفتر کے ریکارڈ سے غائب کرادیا، گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز پی ٹی آئی کے ایک کارکن کا کردار ادا کررہے ہیں، گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز کے روئیے کی وجہ سے صوبے میں نقصِ امن کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے، اگر گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال کشیدہ ہوئی تو ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر اور علی امین گنڈاپور ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن