راولپنڈی (جنرل رپورٹر)اللہ کی کبریائی کے قیام کے لئے اسلام اور حکومت و ریاست لازم و ملزوم ہیں،انفرادی و اجتماعی زندگی کے تمام دائروں میں اللہ کی بندگی ہی کامیابی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے سیاسی سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت صوبائی ناظمات اور نگران شعبہ جات کی جائزہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا محض دعوت و تبلیغ کے ذریعے معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں بلکہ اسکے لئے قانون، حکومت اور اقتدار کی قوت درکار ہوتی ہے ۔
جماعتِ اسلامی امانت،دیانت،خدمت اور اہلیت کی بنا پر متبادل قوت ہے، دردانہ صدیقی
Nov 24, 2020