کراچی (نیوزرپورٹر) وفاقی اُردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اٹھائیسواں(28th) اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میںوفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق 26نومبر سے جامعہ اردو تدریس کیلئے بند کردی جائے گی اور آن لائن تدریس کی جائے گی جبکہ امتحانات کے متعلق فیصلہ امتحان سے قریب حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ایچ ای سی پالیسی کے تحت ایم اے، ایم ایس سی( دو سالہ پروگرام) میں داخلے نہیں دیئے جائیں گے۔Covid-19کے باعث فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میںقائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم، ئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ نظمیات کاروبار،تجارت و معاشیات ڈاکٹر مسعود مشکور، پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، ڈاکٹر نعیم الدین آرائیں، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر شائستہ عصمت، ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر محمد خالد، ڈاکٹر محمد جاوید اقبال، ڈاکٹر ارم السلام، ڈاکٹر محمداسمٰعیل موسیٰ،ڈاکٹر منزہ دانش، ڈاکٹر افتخار احمد طاہری، ڈاکٹر آزادی فتح،غزالہ یاسمین ،فوزیہ بانو،ناظم امتحانات غیاث الدین، انچارج کلیہ معارف اسلامیہ ڈاکٹر رابعہ مدنی،انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین،ڈاکٹر سید شبر رضا، ڈاکٹر کامران احسن،ڈاکٹر گوہر علی،ڈاکٹر سید اخلاق حسین شریک تھے جبکہ ڈاکٹر نوید علی قائم خانی، ڈاکٹر عبدالمتین اور ڈاکٹر حدیقہ کوثرکیانی(اسلام آباد کیمپس) سے آن لائن شرکت کی۔