بہاولنگر (نامہ نگار ) پہلی ماس ریسلنگ ڈویژن بہاولپور چیمپئن شپ میں ضلع بہاولنگر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ملازم محمد عالم نے حریفوں کو 105 ویٹ کیٹگری میں شکست دے کر پہلی پوزیشن گولڈ میڈل حاصل کرلی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید،تحصیل آفیسر بہاولنگر عظمی بشیر، ٹیبل ٹینس کے ضلعی کوچ محمد وکیل، پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر کے نائب صدر محمد نصراللہ خان، محمد گلزار،پی ایف یو جے کے ضلعی جنرل سیکرٹری تنویر احمد صابری، غلام مرتضیٰ کھوکھر، عرفان ہاشمی،نوید عمر،عرفان قریشی ودیگر سپورٹس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے محمد عالم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔