خیرپور (نامہ نگار) خیرپور محب شاہ لکیاری کی خیرپور پریس کلب میں بلاول وسان قتل کیس کے اوپر اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے ثقلین شاہ کو بیگناہ بلاول قتل کیس میں پھنسایا جارہا ہے بلاول اور ثقلین آپس میں دوست تھے، میرے بیٹے کو سازش کے تحت میرے بیٹے ثقلین شاہ کو پھسایا جارہا ہے خیرپورکچھ دن پہلے قتل ہونے والے بلاول وسان کیس میں آج خیرپور پریس کلب میں محب شاہ لکیاری نے پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے محب شاہ لکیاری کا کہنا تھا کہ اگر میرا بیٹا بلاول وسان قتل کیس میں ملوث نکلا تو میں خودہ اپنے بیٹے کو منظور وسان اور نواب وسان کے سامنے لیکر ان کو کہوں گا کہ مجھے اور میرے بیٹے کو گولی ماردیں۔ پاک فوج کی حمایت میں ریلیان نکالنے اور قومی احتساب بیورو میں کرپٹ لوگوں کے خلاف کیسز کیلیے درخواستیں اور ثبوت پیش کرنے کے پاداش میں مجھے اور میرے بیٹوں سے سیاسی انتقام کے بجائے جانی دشمنی نکال رہے ہیں۔
ثقلین شاہ بے گناہ ہے پھنسایا جارہا ہے: محب لکیاری
Nov 24, 2020