کٹریژری آفس میں پراسرار آتشزدگی

Nov 24, 2020

میرپورخاص(بیورورپورٹ) ٹریژری آفیس کے ریکارڈ روم میں پراسرار آتشزدگی سے ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا، اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں واقع ٹریژری آفیس کے ریکارڈ روم میں پراسرار نمونے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی  فوری طور پر اطلاع پر فائر برگیڈ کو دی گئی اور فائر برگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔ لیکن اس دوران وہاں موجود کافی ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا۔ اس سلسلے میں ٹریژری آفیس کے عملے کا کہنا ہے کہ آج صبح ریکارڈ روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے آفس کے کمپیوٹرز بھی خراب ہوگئے اور کافی ریکارڈ جل کر تباہ ہو گیا اور آگ بجھانے کے دوران پانی کی وجہ سے بھی ریکارڈ کو نقصان پہنچا ہے۔

مزیدخبریں