برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماہِ دسمبر کے پہلے ہفتےمیں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہوجائےگا۔
ایک بیان میں بورس جانسن نے کہا کہ جم اور دکانیں 2 دسمبر سےکھل جائیں گے، نیشنل لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ریجنل لاک ڈاؤن اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن جگہوں پروائرس پھیلنےکاخدشہ ہوگاانہیں بندکریں گے، مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کر رہےہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کی گئی کورونا کی محفوظ اور مؤثر ویکیسن پر ماہرین اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے وبا کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
کم نومبر کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، لاک ڈاؤن کا اطلاق جمعرات 5 نومبر سے ہوگا اور 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔
برطانوی وزیراعظم نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فرلو سسٹم دسمبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس سال کرسمس بہت مختلف ہوگی، کورونا کو بچوں کی تعلیم پر اثر انداز ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔