دھمیال ( نامہ نگار) علاقے میں گیس، پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔شاہ کاف پُل منصوبہ کا ٹینڈر ساڑھے سات کروڑ میں ہوا اور امید ہے تین سے چار ماہ میں اس 18 فٹ چوڑے شکستہ پل کو 63 فٹ چوڑا کر دیا جائے گا، اس پل کے نیچے سے گیس کی مین پائپ لائن گزرتی ہے اور اسے اپ گریڈ کرنے کیلئے دو ڈھائی کروڑ کی مزید لاگت آئے گی۔ان خیالات کا اظہار دھمیال، غوث اعظم روڈ سے پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن اور یونین کونسل لکھن (88 ) سے چیئرمین کے امیدوار ملک نعمان نے نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملک نعمان نے کہا کہ یو سی لکھن میں ریسکیو 1122 کا ایک دفتر بھی چند ماہ میں قائم کر دیا جائیگا۔ چند روز پہلے ظفر پلازہ کی حدود میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا مگر ضرورت ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر سرکل نے ٹائیگر فورس اور پولیس کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ علاقہ کی نگرانی کریں اور ناجائز تجاوزات قائم کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ امیدوار برائے چیئرمین یو سی 88 کا کہنا تھا کہ شاہ کاف پُل کی تعمیر کی صورت میں روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی کیونکہ یہی راستہ رنگ روڈ کی تعمیر کی صورت میں عوام کو موٹروے سے جوڑے گا۔
شاہ کاف پُل کی تعمیر تین سے چار ماہ میںمکمل ہوجائیگی:ـملک نعمان
Nov 24, 2020