خطے میں استحکام کیلئے سعودی عرب کی ضرورت ہے، امریکی سفیر: پومپیو کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض ( نوائے وقت رپورٹ ،این این آئی) سعودی عرب میں  متعین امریکی سفیر جون الجازید نے امریکی عرب تعلقات کونسل سے خطاب کرتے  کہا ہمیں اہم ترین خطے کے استحکام کے لئے سعودی عرب کی ضرورت ہے،تیل کی منڈی ، دنیا کی معیشت کے استحکام کے لئے بھی  تعاون اور سعودی عرب کے تیل کی ضرورت ہے ، یہ مستقبل کی طرف قدم بڑھا رہا،ہمیں اسکا شراکت دار ہونا چاہئے،وژن 2030بذات خود ہمارے مفاد میں ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد اور مملکت کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز  سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  نے ملا قات کی ہے۔ملاقات کے دوران انہوں نے مشرق وسطی کے خطے میں ہونے والی پیشرفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے گذشتہ ہفتے غیر ملکی دوروں کاآغاز کیا تھا۔ان کے دورے میں فرانس، ترکی ، اسرائیل ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت سات ممالک شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن