اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی میزبانی میں سارک ممالک کے منصوبہ بندی سیکرٹریز کا ورچوئل اجلاس سینئر افسر اسد رفیع چاندنہ کی زیرصدارت ہوا۔ وزارت منصوبہ بندی اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سارک ممالک کے پلاننگ سیکرٹریز نے ورچوئل شرکت کی۔ اجلاس میں سارک ممالک کے درمیان دیرپا ترقی کے اہداف ایس ڈی جیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سارک وزراء منصوبہ بندی کا پہلا ورچوئل اجلاس 25 نومبر کو پاکستان کی میزبانی میں ہو گا جس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر کریں گے۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں سارک وزراء منصوبہ بندی کے اجلاس کیلئے گراؤنڈ ورک کیا گیا اور ممبر ممالک کے درمیان غربت میں کمی‘ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا گیا۔ سارک وزراء منصوبہ بندی اجلاس میں کرونا کے معیشت پر اثرات ایجنڈے میں شامل ہے۔ سارک ممالک کرونا کی روک تھام کیلئے فنانسنگ سے متعلق مشترکہ ایکشن پر بھی بات کریں گے۔
پہلا سارک وزراء منصوبہ بندی ورچوئل اجلاس کل‘ پاکستان میزبانی کریگا
Nov 24, 2020