لاہور(کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ انٹر بنک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر بتیس پیسے کے اضافے سے ایک سو اکسٹھ روپے چار پیسے ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران بھی روپے کی قدر میں 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 35 پیسے کے اضافے سے 161روپے 35 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان رہا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی یشن کی رپورٹ کے مطابق ایک تولہ سونا 450 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 850 روپے اور دس گرام سونا 385 روپے کی کمی سے 751 ہزار کا ہو گیا۔