دادی کی وفات: مریم نواز کا  26 نومبر کا دیپالپور جلسہ منسوخ 

Nov 24, 2020

اوکاڑہ+ دیپالپور (نامہ نگاران)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا جلسہ دیپالپور 26 نومبر منسوخ کر دیا گیا۔ جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این ساہیوال ڈویژن چودھری افتخار حسین نے بیگم شمیم اختر کی وفات پر جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ جلسہ کے تمام انتظامات بھرپور طریقہ سے تکمیل پا چکے تھے۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری کے مطابق قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ کی موت بڑا صدمہ ہے۔ جلسہ دیپالپور پارٹی ہائی کمان کے حکم پر منسوخ کیا گیا۔ چوہدری افتخار حسین چھچھر ایم پی اے کا ویڈیو بیان جاری کر دیا گیا۔

مزیدخبریں