30 نومبر کو ملتان جلسے کے بعد حکمران مستعفی ہونے پر مجبورہو جائینگے: فضل الرحمن 

Nov 24, 2020

ڈیرہ غازی خان (نیوز رپورٹر) جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میںسابق ضلعی امیر مولانا قاری جمال عبدالناصر اور جنرل سیکرٹری ملک فیض محمد ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک عمران حکومت کے خاتمہ کی نوید ثابت ہوگی جبکہ حکومت کی ناتجربہ کاری نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔ عوامی غیض وغضب اور پی ڈی ایم کی وحدت بتا رہی ہے کہ حکومت کا سورج عنقریب غروب ہونے والا ہے اور مزیدکہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی تمام مذہبی سیاسی قیادت متحد ہے۔ ملک کی مایوس کن صورتحال میں ہم سب کو بحیثیت  پاکستانی سوچنا ہوگا۔ 30نومبر ملتان کے جلسے سے حکمران مستعفی ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک عوامی جم غفیرکیساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

مزیدخبریں