اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کرونا کو شکست دیدی ۔ پیر کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ٹوئٹر پر چیئرمین محمد افضل کے کرونا سے صحتیاب ہونے کی تصدیق کی گئی۔این ڈی ایم اے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد چیئرمین این ڈی ایم اے نے دفتر آنا شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کرونا ٹیسٹ 12 نومبر کو مثبت آیا تھا۔ 9 نومبر سے ہی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل خان نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔