الزامات بے بنیاد ، امریکہ، پاکستان کیخلاف ایف اے ٹی ایف سے شکایت واپس لے : رحمن ملک کا بائیڈن کو خط

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آپ دنیا میں امن وامان کے لئے کلیدی کردار ادا کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے نومنتخب امریکی صدر کو لکھے گئے ایک خط میں کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے اپنے خط میں جو بائیڈن کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا  اور کہا کہ سابقہ تجربے کی بنیاد پر مجھے یقین ہے کہ آپ دنیا کے امن و اماں کیلئے کلیدی کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا  پاکستان امریکہ دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا  پاکستان نے سرد جنگ اور دھشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکہ سے  بھرپور تعاون کیا۔ افغان جنگ نے پاکستان کو نہ صرف دھشتگردی سے ہمکنار کیا بلکہ لاکھوں مہاجرین کا بوجھ بھی سر پڑا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ  دھشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں دنیا کے ہر ملک سے زیادہ ہیں۔ بھارت نے پہلے سوویت یونین کا ساتھ دیا اور بعد میں دھشتگردی کیخلاف جنگ میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا  بھارتی وزیراعظم مودی پراکسی وارز کے ذریعے علاقائی امن خراب کر رہا ہے۔ بھارت داعش و دیگر دھشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ  مودی کے وزیراعظم ہوتے ہوئے حطے میں امن و اماں ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا  داعش اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ سے داعش کی تخریب کاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر بروقت تدارک نہ کیا گیا تو مودی جلد دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل دیگا۔انہوں نے کہا  بھارت افغان امن عمل کو مسلسل سبوتاژ کرنے کے کوشش کررہا ہیں۔انہوں نے خط میں مطالبہ کیا کہ بھارت کو افغان امن عمل کو برباد کرنے سے روکا جائے۔وزیر اعظم مودی آر ایس ایس کے ذریعے ہندوانہ  نظریات کی پوری طرح سے ترویج کررہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی  مشہور دھشتگرد ہے جسکا نام دنیا کے ٹاپ دس دھشتگردوں میں ہے۔ سینیٹر رحمان ملک  نے کہا کہ بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام کیوجہ سے مودی امریکہ کے بلیک لسٹ میں تھا جسکو بحال کیا جائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ  امریکہ پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف سے اپنی شکایت واپس لے جس میں سارے الزامات بے بنیاد ہیں۔  ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ہونے کیوجہ سے ہماری معیشت  بری طرح متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا   سی پیک کے حوالے سے بھارت  حقیقت کے برعکس امریکہ کو گمراہ کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...