اسرائیلی وزیراعظم اور موساد کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

اسلام آباد ( جاوید صدیق) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ یوسی لوِن کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سے ملاقات کی تیاریاں ایک ماہ سے جاری تھی ۔ اسرائیلی اخبار یروژلم پوسٹ اور ہیرٹز کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں پر اسرائیلی کابینہ میں ایک عرصہ سے صلاح و مشورہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اور سعودی حکام کی ملاقات بحرہ احمر میں موجود ایک امریکی جہاز میں کرانے کی منصوبہ بندی بھی کی جاتی رہی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ نے محمد بن سلیمان سے ملاقات کیلئے جس طیارے میں سعودی عرب کا سفر کیا وہ ایک ممتاز اسرائیلی بزنس مین عودی اینجل کا نجی طیارہ تھا۔ یہ طیارہ سعودی عرب کے بحرہ احمر کے قریب شہر نیون میں اترا اور سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد رات گئے واپس آ گیا۔ اسرائیل کے وزیراعظم کے مشیر ٹویار لُک نے ایک ٹویٹ میں ملاقات کی تصدیق کی۔ اسرائیل کے وزیر تعلیم نے نیتن یاہو محمد بن سلیمان ملاقات کو ایک شاندار واقعہ قرار دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن