گوجرانوالہ:کامونکی میں چار افراد کو قتل کرنے والے ملزم 2روزبعدبھی گرفتار نہ ہو سکے 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کامونکی میں چار افراد کے قتل کا معاملہ دو روز گزرنے کے باوجود ملزما ن گرفتار نہ ہو سکے ہفتہ کے روز پیشی سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے تھے ملزمان کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ایس پی صدر تصور اقبال دو روز قبل تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا پولیس نے پانچ ملزمان فاروق ، احمد سلیم ، عمر ،ناصر اور حفیظ کو ایف آئی آر میں نامزد کیا تھانوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی صدر تصور اقبال کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان آپس میںرشتہ دار ہیں جن کا تعلق لدھیوالا وڑائچ سے ہے ملزمان کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جار ہے ہیں جلد ان کو گرفتار کر لیا جائے گا ایس پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مقتولین کی ملزمان کے ساتھ پرانی دشمنی ہے جس میں پہلے بھی دونوں فریقین کے افراد قتل ہو چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن