گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر محمد جواد شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے فروغ تعلیم کے منصوبہ جات ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیئے جارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے مواقع حاصل ہوں اور وہ پڑھ لکھ کر ملک کے قابل فخر شہری بن سکیں انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران کہی جس میں تعلیمی منصوبوں کی پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس و بجٹ محمد سہیل بٹ،ڈی آئی او منور حسین بھی انکے ہمراہ تھے ڈاکٹر محمد جواد شیرازی نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں 157 ایلیمنٹری سکولز کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے جن میں صوت درس کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 60 ہائیر سکینڈری اسکولز کو ماڈل سکول کا درجہ دیا گیا ہے جن میں کمپیوٹر لیب،سائنس لیب اور تعمیر و مرمت کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں ڈاکٹر محمد جواد شیرازی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ناممکن ہے اس لیے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہروں اور قصبوں میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔