دھاندلی کی پیداوار حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی :خرم دستگیر 

Nov 24, 2020

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار عمرانی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہیکٹھ پتلی حکمران بیگم شمیم کی وفات پر بھی سیاست سے باز نہیں رہے بیگم شمیم کی وفات محمد نوازشریف ، محمد شہباز شریف اور انکے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے شریف برادران کے سر سے ماں کا سایہ اٹھ جانا بڑا افسوسناک ہے حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے خوفزدہ ہوکرلاک ڈاؤن کی دھمکیاں دے رہی ہے تحریک انصاف کی نااہل و نالائق حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے وفاقی حکومت جمہوریت اور ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے حکومت ابھی تک بیروزگاری کے خاتمہ اور نوجوانوں کو ایک کروڑنوکریاں دینے کیلئے اقدامات نہ کرسکی  عوام کو محرومی اور مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلنے والے قوم کے مجرم ہیںمسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کر رہی ہے اور عوام دشمن حکمرانوں کی رخصتی نوشتہ دیوار بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں سعود الحسن ڈار، سینئر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ، لیگی رہنما جمشید ایوب بٹ، سابق یوسی چیئرمین عمر جاوید بٹ، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رانا انتظار جاوید، نعیم یونس بٹ، حافظ کاشف جاوید، خاور اکرام بٹ، خالد ڈار، صابر نواز بٹ ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان اور مسلم لیگی رہنماؤں نے بیگم شمیم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اورعزم کا اظہار کیا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں شریف برادران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزیدخبریں