کراچی: سندھ میں انڈور شادی ہالز، جم، سنیما اور مزارات پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

Nov 24, 2020 | 15:06

ویب ڈیسک

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے انڈور شادی ہالز، جم، تھیٹر اور مزارات بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے انڈور شادی ہالز، جم، انڈور اسپورٹس، تھیٹر پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صرف آئوٹ ڈور شادی کی اجازت ہوگی اور اس میں 200 افراد شرکت کرسکیں گے، شادی کی تقریب کی ٹائمنگ 9 بجے تک ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ آئوٹ ڈور ڈیلیوری کرسکیں گے، ریسٹورنٹ کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے، تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گے، جمعہ اور اتوار کو صرف روزمرہ کی ضروری اشیا کی دکانیں کھلیں گی۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ انڈور سنیما، تھیٹر، جم اسپورٹس اور مزارات بھی بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں 31 جنوری تک 2021 تک لاگو رہیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں