چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کونیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان (این آر اے پی) کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ این آر اے پی کا سالانہ جنرل اسمبلی اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نیول ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ ملک میں اسپورٹ شوٹنگ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں سندھ ، پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے کے ممبران نے شرکت کی۔