وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں -وفاقی حکومت کی مشاورت سے کئے گئے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا- انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ باہر نکلتے وقت ماسک ضرور پہنیں - ماسک پہننے سے شہری کورونا سے محفوظ رہیں گے - بے احتیاطی کے نتیجہ میں مریضوں اور شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے - حکومت صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہے -24 گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث 18 مریض جاں بحق ہوئے-24 گھنٹے کے دوران 630 نئے کیس سامنے آئے- پنجاب میں ایکٹوکیسوں کے تعداد 14225 ہو گئی ہے - ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے۔