لاہور(سپورٹس رپورٹر) 18 گھنٹے کی طویل مسافت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ نیوزی لینڈ پہنچ گیا۔ آکلینڈ پہنچنے پر قومی دستے کو چار گروپس میں تقسیم کر دیا گیا تھا جو بعد ازاں آکلینڈ سے کرائسٹ چرچ پہنچ گیا۔ پہلے تین روز تک تمام کھلاڑیوں کو سخت آئیسولیشن کے عمل سے گزرنا پڑے گا جس کے بعد اگلے گیارہ روز میں کھلاڑی آئیسولیشن کے ساتھ ساتھ پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے سکیں گے۔
18 گھنٹے کی طویل مسافت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا سکواڈ نیوزی لینڈ پہنچ گیا
Nov 24, 2020 | 20:53