بیول (نامہ نگار)بیول اور گردو نواح میں جعلی پیروں کا دھندہ عروج پر، سادہ لوح لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ لیکن پوچھنے ولا کوئی نہیں۔ بیول اور گردو نواح کا علاقہ اس وقت ڈبے پیروں کی زد میں ہے جو لوگوں کو بڑے بڑے خواب دکھا کر تقدیریں بدلنے کے دعوے کر رہے ہیں۔ کئی بار خبریں بھی شائع ہوئیں اسکے باوجود کوئی بھی محکمہ ایکشن لینے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے عوام کے ذہنوں میںیہ سوال عام ہو رہا ہے کہ سرکاری ادارے ان جعلی پیروں سے بھتہ وصول کر رہے ہیں علاقے کی عوام نے سی پی او راولپنڈی ڈی ایس پی گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان جعلی پیروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو انکی لوٹ مار سے بچایا جا سکے۔