حضرو (نمائندہ نوائے وقت )ترجمان پنجاب حکومت قاضی احمد اکبر خان کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاملپور موسیٰ کا دورہ،اسکول میں طلبہ کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا سکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا سکول طلباء کیساتھ انکیوالدین و سرپرست نے بھی تقریب میں شرکت کی. قاضی احمد اکبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اپنے بہترین مستقبل اور کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے اپنے اساتذہ کے ہدایات پر عمل کریں، اور منشیات و دیگر محفلوں سے دور رہیںجن بچوں نے اپنے اساتذہ کو عزت دی ہے ان سے سیکھنے کی کوشش کی ہے انہوں نے اپنی منزل کو پایا ہے، اساتذہ ہمارے روحانی والدین ہیں، جو ہماری تربیت کرتے ہیں اور ہمارا مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ تقریب سے سیاسی و سماجی شخصیت محمد اشراق نے خطاب کرتے ہوئے قاضی صاحب کی حلقہ عوام کے لیے خدمات کو سراہا سکول سے بجلی کی مین تاریں اور پول ریمو کروانے پر شکریہ ادا کیا قاضی احمد اکبر خان نے کاملپور موسیٰ کے ہائی سکول میں دو مزید کمروں کی تعمیر کا اعلان کیا ساڑھے چھے کروڑ روپے کی لاگت سے کاملپور موسی ویسہ روڈ پر آئندہ ہفتے کام شروع کرنے کا اعلان بھی کیاویسہ ٹو شادی خان روڈ پر بھی آئندہ ہفتے تعمیر کا کام شروع کرنے کا اعلان کیا۔
اساتذہ ہمارا مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،قاضی احمد اکبر
Nov 24, 2021