آئی ایچ آر اے کااسلام آباد کے 67 ہیلتھ کیئر مراکز کا معائنہ

اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے)کی انسپکشن ٹیموں نے اپنی سرگرمیوں کے تسلسل میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 67 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کا معائنہ کیا۔ آئی ایچ آر اے نے مختلف بے ضابطگییوں جیسے کہ میعاد ختم ہونے والے ری ایجنٹس اور کٹس کو رکھنا اور آی ایچ آر اے میں رجسٹریشن نہ کرنے  پر نو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی خدمات معطل کر دی۔ 3D لائف اسٹائل لایپو کلینک، شفا کیئرنگ اینڈ میڈیکل سینٹر (ری ہیب سینٹر)، لائف کیئر انٹرنیشنل اسپتال، زینب میڈیکل سینٹر اینڈ لیب، اسلام آباد ری ہیبلیٹیشن اینڈ کیئرنگ سینٹر، بایوجین لیب، اسلام آباد ڈینٹل کلینک، الفیاز کلینک، پیس ری ہیبلیٹیشن سینٹر خدمات معطل کر دی گئیں۔ پاک ہسپتال پمز، دی بائیوٹیک لیب، صبا میڈیکل سنٹر، دعا لیب اینڈ ڈائیگنوسٹک سنٹر، نیشنل میڈیکل سنٹر کو آی ایچ آر اے نے مختلف طبی بے ضابطگیوں جیسا کے اہل عملے کی عدم موجودگی، معیاد ختم ہونے والے ریجنٹس اور کٹس رکھنے،اور   صحت و صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے سیل کر دیا . 42 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو دیگر بے ضابطگیوں پر نوٹس بھیجے گئے، جب کہ پہلے سے معطل شدہ  03 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس نوید میڈیکل سنٹر ،خالد میڈیکل سنٹر ، غفار علی خان ہومیوپیتھک کلینک کی خدمات کو بحال کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن