بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے جج بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق کا تعلق کلرسیداں سے ہے یہ سپریم کورٹ کے سینئر قانون دان سردار محمد اسحاق خان مرحوم کے فرزند ہیں جن کا فروری 2016 میں اپنی ہی رھائشگاہ پر لگی لفٹ کے حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق کے چچا سردار طارق مسعود اس وقت سپریم کورٹ کے جج ہیں ان کے چچا سردار صلاح الدین احمد کا شمار کلرسیداں کے معروف سماجی اور دینی حلقوں میں ہوتا ہے جو یہاں ایک دینی تنظیم کے علاوہ ایک لائیبریری بھی چلا رہے ہیں۔بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج تعنیات ہونے کی خبر جاری ہوتے ہی ان کے گھر میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ان کے نام کی منظوری منگل کے روز اسلام آباد میں سپریم جوڈیشری کونسل کے اجلاس میں دی گئی جس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد گلزار اور دیگر نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن