کوئٹہ شہر سے کرش پلانٹس کی منتقلی، تحفظات دورکرنے کی ہدایت

کوئٹہ (اے پی پی) کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ نے کہا  کہ کوئٹہ شہر سے کرش پلانٹس کی منتقلی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کیے جائیں اس کے علاوہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی کے روک تھام کے لئے کرش پلانٹس کو باہر اور موزوں جگہ پر منتقل کرنے کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ شہر میں کرش پلانٹس کی بندش اور منتقلی کے حوالے سے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ یاسر بازئی، ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ عبدالولی کاکڑ، ڈائریکٹر معدنیات عبدالغفار، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل بابر خان کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران میں محمد ابراہیم، انجینئر محمد خان، انجینئر آصف علی، علی رضا، کرش مالکان میر حسیب لہڑی اور ڈاکٹر مجیب اللہ بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن