گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گیراج پر قبضہ کرنے کیلئے 2 بھائیوںنے معمر شخص اوراس کی بیٹیوں پر حملہ کردیا،راڈ مار مار کر ٹانگ توڑ دی،بیٹیوں کو سنگین نتائج ی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے،تھانہ فیروز والہ پولیس کو موضع گنڈم کی رہائشی خاتون کشور شاہین نے درخواست دی کہ بیٹیوں نمرہ احسان اور ثنا احسان کے بی ایڈ کے پیپر تھے خاوند احسان اللہ ان کو موٹر سائیکل پر لیکر گھر سے نکلا ہی تھا کہ شکیل انور،نوید انور نے اپنے ملازم امتیاز مصلی کیساتھ ملکر راستہ روک لیا اور آہنی راڈ کے وار کرکے احسان اللہ کو شدید زخمی کردیا،ٹانگ کی ہڈی توڑ دی،بیٹیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور فرارہوگئے،پولیس رپورٹ کے مطابق ملزموں کے گھر کے ساتھ مضروب کا گیراج ہے ملزمان ان سے گیراج چھیننا چاہتے تھے،اس سے قبل بھی ملزم بھائیوں نے دھمکیاں دی تھی،کال چلتے ہی ریسکیو1122 نے مضروب کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال میں منتقل کیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم بھائیوں کی تلا ش شروع کردی،اس حوالے سے مضروب کی بیٹیوں کا کہنا تھا کہ ملزمان کی عدم گرفتاری پر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے جان کا خطرہ لاحق ہے،سی پی او گوجرانوالہ نوٹس لیکر تحفظ فراہم کریں۔
گوجرانوالہ:ہمسائیوںکا 2بہنوں پر حملہ ، باپ کی ٹانگ راڈ مار مار کر توڑ ڈالی
Nov 24, 2021