لاہور( کامرس رپورٹر)چیئرمین ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ عوام یہ حقائق جاننا چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے کن کڑی شرائط کے عوض ایک ارب ڈالر قرض کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔ ٹیکسیشن نظام میں اصلاحات ،حکومتی اخرات میں کمی اورمالیاتی نظم وضبط اپنانا تو ہمارے اپنے حق میںبہتر ہے اس لئے قوم کو وہ شرائط بتائی جائیں جو آئی ایم ایف سے طے کی گئی ہیں۔ حالانکہ غیر ملکی قرضے ڈویلپمنٹ اورگروتھ کیلئے ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ان قرضوںکو پرانے قرضے اتارنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جولمحہ فکریہ ہے۔ تجویز ہے کہ حکومت پاکستان ریلوے سمیت دیگر محکموںکی ملک بھر میں موجود ہزاروں کنال اراضی کونجی شعبے کو سرگرمیوں کیلئے لیز پر دے اور ان سے حاصل ہونے والی آمدن کو حکومتی اخراجات پورے کرنے کی بجائے صرف قرضے اتارنے کیلئے مختص کیا جائے۔ حکومت اوورسیز پاکستانیوں سے قربت کا دعویٰ کرتی ہے توانہیں اپیل کی جائے کہ وہ ملک کے قرضے اتارنے کیلئے اپنا کردار کریں اور اس کے بدلے انہیں خصوصی مراعات دی جائیں۔
قوم کوآئی ایم ایف شرائط سے آگاہ کیا جائے:عامر قدیر
Nov 24, 2021