حکومت ایک ارب ڈالر کیلئے عوام کا گلا گھوٹنے جارہی ہے:اشرف بھٹی

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی کو 30روپے تک اور بجلی کے بنیادی ٹیرف میںاضافے کے عندیے پر تشویش کا اظہار ایسا لگتا ہے کہ وفاقی وزراء صرف آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو عوام تک پہنچانے کیلئے ترجمان کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔حکومت ایک ارب ڈالرکے حصول کیلئے معیشت اورعوام کا گلہ گھوٹنے جارہی ہے جس کے منفی اثرات بدحالی میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفتر میںہنگامی اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل محبوب علی سرکی ،میاںطارق فیروز،شہزاد بھٹی سمیت مختلف مارکیٹوںکے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں پہلے ہی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں اور بنیادی ٹیرف میں اضافے سے بلوںکی ادائیگی کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...