گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)انتہاپسندی کا دور ختم ہو چکا اسلام کی حقانیت پوری دنیا پر پھیل رہی ہے۔تہذیبوں کے ٹکراوکی کوئی گنجائش نہیں،مذاہب کو آمنے سامنے لانے کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔پاکستان میں مذہبی فرقہ واریت کے تدارک کیلے ہرذی شعور کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔غریبوں کی مدد کرنا داد رسی کرنا دلی جوئی کرنا نبیوں اورصحابہؓ کا طرز عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے ضلعی راہنما و تحصیل صدر وزیر آباد محمد جاوید بٹ نے شعبہ اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ وار تقسیم فری لنگر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جاوید بٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں طرز حکومت تبدیل ہوچکا ہمارے حکمران آمرانہ حاکمیت کو چھوڑ کر حقیقی جمہوریت کی طرف راغب ہوں۔
تہذیبوں کے ٹکرائوکی کوئی گنجائش نہیںاسلام کی حقانیتپھیل رہی ہے:جاوید بٹ
Nov 24, 2021