گکھڑمنڈی(نامہ نگار)تحریک انصاف کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری امیدوار پی پی 56رائو عثمان علی خاں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم احتجاجی تحریکیں، ریلیاں اور جلسے کرنے کی بجائے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں مارچ اپریل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے کیوں کہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے کااعلان کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ جمہوریت کی نرسری کا کردار ادا کرنے والے بلدیاتی اداروں میں جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروا کر ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنا چاہتی ہے کیوں کہ ملک و قوم کی بقاء اور مضبوطی جمہوریت کی نشونما سے ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آئے روز احتجاجی جلسے اور ریلیاں نکال کر افراتفری اور انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔
پی ڈی ایم جلسوں کی بجائے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے:رائو عثمان علی
Nov 24, 2021