جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ناظم سید اعظم حسین شاہ اور ضلعی رہنما سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے موجودہ حکومت عوام کی حقیقی نجات دھندہ ہے پی ٹی آئی نے مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، وزیر اعظم عمران خان نے مافیاز کے خاتمہ اور کرپٹ عناصر کے احتساب کا وعدہ پورا کیا، عوام کو ریلیف کی فراہمی میں بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائو ں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت نے عوام کوبھرپور ریلیف فراہم کیا ہے۔