اتفاق شوگر ملز کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اتفاق شوگر مل کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔  سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مئوقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے 2018ء میں اتفاق شوگر کو چنی گوٹھ سے واپس پاکپتن منتقل کرنے کا حکم دیا۔ تاہم عدالتی فیصلہ کے بعد اتفاق شوگر مل دوبارہ ہائیکورٹ چلی گئی۔ جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو اتفاق شوگر مل کی درخواست کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا شوگر مل کو آپریشنلائزڈ کرنے کی درخواست پر عدالت عظمی کے فیصلہ کی غلط تشریح کی گئی۔ سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے اتفاق شوگر مل، جے ڈی ڈبلیو شوگر مل، حمزہ شوگر مل کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...