این اے 133 ضمنی انتخاب: الیکشن کمشن نے حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لئے حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی۔ 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 254 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گئے۔ سو پولنگ سٹیشنز مردوں کے  لئے جبکہ سو پولنگ سٹیشن خواتین کے ہونگے۔ ضمنی انتخابات کے لیے 54 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...