اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار)پا کستان میونخ، نیپلز، اٹلانٹا، نجف اورکربلا میںقو نصلیٹ کھو لے گا، وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی ۔ دفتر خا رجہ کے مطا بق وزیراعظم عمران خان نے مختلف ممالک میں5 نئے قونصل خانے(قونصلیٹ) کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ قونصلیٹ پا کستان کے بیرون ممالک میں مثبتتشخص کو اجاگر کر یں گے جبکہ بیرون ملک مقیم پا کستا نیو ں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا ۔عراق میں نجفاور کر بلا میں قونصلیٹ کھو لنے کا مقصد پا کستانی زائر ین کو سہو لت پہنچانا ہے جبکہ اٹلانٹا میں قونصلیٹ کھولنا کا مقصد بین الاقوامی میڈیا ہینڈلنگ اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر نے لیے کام کرے گا۔ ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق نئے قونصلیٹ جرمنی، اٹلی، امریکا اور عراق میں کھولے جائیں گے ۔یہ مشنز میونخ، نیپلز، اٹلانٹا، نجف اورکربلا میں کھولے جائیں گے جن پر وزارت خارجہ امور مزید انتظامی اور دیگر امور پر کام کی تکمیل کرے گا۔