قلعہ دیدارسنگھ: آوارہ خونخوارکتوں نے قبر کھود کر بچے کی نعش نوچ ڈالی

Nov 24, 2021

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار ) قلعہ دیدارسنگھ کے مرکزی قبرستان میں آوارہ اورخونخوار کتوںکی بھرمار ہے جس کی وجہ سے آئے روزمیتوں کی بے حرمتی ہو رہی ہے گزشتہ روز چند گھنٹے قبل تدفین کئے گئے شیر خوار بچے کی میت کو آوارہ اور خونخوار کتوں نے قبر سے نکال کر نوچنا شروع کر دیا جس کو مقامی افراد نے آوارہ کتوں کو بھگایا اور مقامی شہری فیصل نے واقع کی اطلاع قبرستان کے گورکن طفیل کو دی جس پر اس نے انتہائی بدتمیزلہجے میں کہا کہ یہ روزانہ کا معمول ہے لہذا آپ اس میت کو خود ہی دفن کر دیںجس پر شہری فیصل نے اپنی مدد آپ کے تحت میت کو دفن کیا ،شہریوں نے بتایا کہ ہم نے متعدد بار میونسپل عملہ کو آوارہ کتوں بارے اطلاع دی مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو ئی آئے روز گلی ،محلوں میں بھی سکول آنے جانیوالے بچوں کو آوارہ اور خونخوار کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات بھی رونما ہو رہے ہیںجس سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے ،محلہ توحید پورہ کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خدارا قلعہ دیدارسنگھ کے قبرستان کو آوارہ کتوں سے محفوظ بنایا جائے۔

مزیدخبریں