اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) الیکشن کمیشن آفس میں اوورسیز پاکستانیزنے آئی ووٹنگ قانون پر عملدرآمد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کے نام یادداشت جمع کرا دی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو 90 دن کے اندر قانون پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کرادی ۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد کرانے کے لیے اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن پہنچے، سمندر پار پاکستانیوں نے آئی ووٹنگ کے قانون پر عملدرآمد کے حوالہ سے یاداشت سیکرٹری الیکشن کمیشن کو جمع کرائی۔یاداشت کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانی مشنز کو آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرے،الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے اور سے متعلق اقدامات 90 دن کے اندر کرے،اگر الیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات میں تاخیر کی تو ملک گیر احتجاج کرینگے۔
یادداشت جمع