جیکب آباد (آئی این پی) بھارت سے شادی کرنے والے جوڑے کی 41 سال بعد جیکب آباد میں دعوت ولیمہ، تقریب میں بیٹوں، بیٹیوں، پوتے، پوتیوں اور نواسیوں سمیت عزیز و اقارب و اہل محلہ کی شرکت، جوڑے کو ایک بار پھر دولہا دلہن بنایا گیا۔ جیکب آباد کے دستگیر کالونی محلہ سے تعلق رکھنے والے محمد مفید پٹھان نے 1980ء میں پاکستان سے بھارت جاکر دہلی کے ضلع فروخ آباد کی تحصیل قائم گنج سے تعلق رکھنے والی اپنی کزن سے شادی کی۔ نکاح اور رخصتی کے بعد وہ اپنی دلہن کو لے کر پاکستان پہنچا لیکن ان کے ولیمے کی دعوت اس وقت نہیں ہو سکی تھی۔ گزشتہ روز محمد مفید پٹھان کی دعوت ولیمہ کی تقریب جیکب آباد کے دستگیر کالونی محلہ میں منعقد کی گئی۔
41 سال بعد دعوت ولیمہ