لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاپا نہ کہنے پر تین سالہ بیٹے پر بہیمانہ تشدد کر کے اسے قتل کرنے والے سنگدل باپ نے گرفتاری کے ڈر سے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرالی۔ پولیس نے ملزم کیخلاف تھانہ شالیمار میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ بچے کی ماں میرا بی بی نے بھی عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا۔ ملزم نے پاپا نہ کہنے پر میرے معصوم بیٹے تین سالہ بچے فرحان علی کو قتل کیا۔ وقوعہ کے روز ملزم نے بچے کو بے دریغ ہری مرچ کھلائیں، پھر زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔
سنگدل باپ
پاپا نہ کہنے پر 3 سالہ بیٹے کو مارنے والے سنگدل باپ نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کرا لی
Nov 24, 2021