پیرس(اے پی پی)فرانس کے وزیراعظم جین کاسٹیکس کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد کووڈ۔ 19میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ 10روز کے لیے آئسولیشن میں رہیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کے دفتر نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ بیٹی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم نے اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم 10روز کے لیے آئسولیشن میں رہیں گے اور اس دوران کام جاری رکھیں گے۔
فرانسیسی وزیراعظم