رہنما پی ٹی آئی لیلیٰ پروین پرتشدد کرنے والوں کیخلاف مقدمہ

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین اوران کے بھائی پرتشدد کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ملیر سٹی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین اور ان کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے، ایما،اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دینے اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مدعیہ مقدمہ نے سابق شوہر سمیت نصف درجن سے زائد نامزد و دیگر نامعلوم صورت شناس کو نامزد کرایا ہے۔گزشتہ روزملیرکورٹ میں لیلیٰ پروین کے سابق شوہرکے ساتھی وکلا نے لیلیٰ پروین اوران کے بھائی کوتشدد کانشانہ بنایا تھا۔
لیلیٰ پروین مقدمہ درج

ای پیپر دی نیشن