امریکہ دنیا بھر میں جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا: روسی نشریاتی ادارہ

ماسکو (شِنہوا) روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کی جانب سے شائع کردہ رائے پر مبنی اپنے ایک حالیہ مضمون کے مطابق اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ امریکہ کو تسلط پسندوں اور وائٹ ہاؤس کو دولت مندوں کی حکومت قرار دیتے ہوئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکی جمہوریت کو ابتدا سے ہی خارجیت کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ امریکی بالادستی کے مسلسل زوال اور ابھرتے ہوئے کثیر قطبی عالمی نظام کے باعث تیسری دنیا یا عالمی جنوب میں قدرتی طور پر جمہوری فوائد دیکھنے میں آئینگے کیونکہ ان ممالک میں خالص استحصال اور سیاسی حقوق کو دبانے کے علاوہ اور کسی بھی کام کیلئے امریکی مداخلت نہیں کی جاتی۔
امریکہ جمہوریت

ای پیپر دی نیشن