اسلا م آبا د (فر حان علی سے/خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے جمہوریہ پلاؤ کے ساتھ با ضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لئے، اقوام متحدہ میں پا کستان کے مستقل نما ئند ے سفیر منیر اکرم نے سفیر الانا سید کے ساتھ جمہوریہ پلاؤ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دونوں مستقل مندوبین نے اس تاریخی کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سفارتی تعلقات کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی اور اقتصادی، ثقافتی ، تعلیمی تعلقات اور دیگر شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ جمہوریہ پالاؤ یکم اکتوبر 1994 کو باضابطہ طور پر ایک خودمختار ریاست بن گیا۔
جمہوریہ پلاؤ