امریکی وفد کی معید یوسف سے ملاقات ،افغانستان کی صورتحال‘پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال 

Nov 24, 2021

 اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس گریگوری میکس کی سربراہی میں 6 رکنی امریکی وفد نے ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی،حکام نے افغانستان کی صورتحال اور پاک امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ افغانستان میں ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ افغانستان میں کارکنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بینکنگ چینل کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ،افغان کرنسی چھاپنے والی دونوں یورپین کمپنیوں کے جانے سے اب طالبان اپنی کرنسی پرنٹ نہیں کرسکتے،مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان اور دنیا کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہے، پاکستان امریکا سے اقتصادی شراکت داری اور سرمایہ کاری چاہتا ہے۔دونوں اطراف نے دلچسپی کے تمام شعبوں میں مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔
معید یوسف ملاقات

مزیدخبریں