افغانستان: داعش کے 100 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال د یئے


جلال آباد (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش سے وابستہ تقریبا 100 عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ ننگرہار جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے ڈائریکٹر محمد بشیر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گزشتہ صبح صوبائی دارالحکومت ننگرہار شہر میں داعش کے تقریبا 100 جنگجو نے جی ڈی اے حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ محمد بشیر کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسند مہمند درہ ، چپرہار ، کوٹ اور خوگیانی اضلاع میں سرگرم تھے۔ عہدیدار نے بتایا کہ سابق باغیوں کے ہتھیار ڈالنے سے اس پہاڑی صوبے میں امن و استحکام مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن